استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی

کراچی: دنیائے موسیقی کے بادشاہ اور فن قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے جدا ہوئے 24 برس بیت گئے، ان کی بنائی دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں.

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔
نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔

عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔
نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔

نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا

24th Anniversary of Ustad Nusrat Fateh Ali Khan