کراچی: آئی سی سی نے پاکستان کے لیے تاریخی دن یعنی 19 فروری 2006 کی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس روز پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر ک
ی گئی جس میں فاتح کپتان سرفراز احمد اور قومی انڈر 19 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ٹرافی اٹھا رکھی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ 2006 میں آج ہی کے دن پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شکست دی تھی اور پاکستان نے لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
2006 میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد، انور علی فاتح ٹیم کا حصہ تھے جب کہ بھارت کی جانب سے روہت شرما، چتیشور پجارا اور رویندرا جڈیجا نے بھارت کی نمائندگی کی تھی۔