گیس اور بجلی کی کمپنیاں بلوں میں رعایت دیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی اور گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بِلوں میں رعایت دینے اور اس ماہ بل وصول نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ جن افراد کا بجلی کا بل 5 ہزار روپے تک ہے، ان سے اس ماہ بل نہ لیا جائے، اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ جن کا سوئی گیس کا بل 2 ہزار تک ہے ان سے بھی بل بھی اس ماہ نہ لیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ مین کورونا کے خدشات کی وجہ سے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرسوزیر اعلی سندھ