قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے امید ظاہر کیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار کوچز پاکستان کرکٹ کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ نے کہا کہ یونس خان کی آمد خوش آیند ہے، وہ میرے، مصباح اور وقار یونس کے لیے خاصے معاون ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ یونس خان زبردست انسان ہیں، ان سے ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے، ان کا ہونا سودمند ہوگا۔
مشتاق احمد نے یہ امید ظاہر کی کہ وہ لیگ اسپنر کی حیثیت سے اپنی بیرون ملک کھیلنے کے تجربے کو پاکستانی ٹیم میں منتقل کر سکیں گے، 11 سال کاؤنٹی کرکٹ اور 6 سال ٹیم کی کوچنگ ٹیم کے کام آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے کافی فائدہ ہوگا، اپنے تجربے کی روشنی میں کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی کوشش کروں گا، کرونا صورت حال میں اب ذہنی دباؤ کو برداشت کرنے کا کھیل آ گیا ہے۔