سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار ابھی مزید ٹیکس عاید کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔
انھوں نے بجٹ میں عوامی ریلیف کے شعبے کو نظر انداز کرنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لیے 71 کھرب 37 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔
انہوں نے بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگار ملے اور ملک میں ترقی ہو؟