اسلام آباد: کورونا معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں قومی سطح کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وبا کی موجودہ اور متوقع صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق کیا۔