ریاض: سعودی حکومت نے کورونا کی وبا کے معیشت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔
کورونا وائرس نے جہاں صحت کے شعبے کو نقصان پہنچایا، وہیں اس کی وجہ سے معیشت بھی متاثر ہوئی ہے اور مہنگائی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں سعودی حکام کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے گئے۔
تاجروں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھائے جانے کے خدشے کے تحت مختلف وزارتوں کی ٹیمیں مختلف بازاروں کے دورے کر رہی ہیں، وزارت کی ٹیمیں 24 گھنٹے قیمتوں کی نگرانی کریں گی۔
ایک سعودی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے منگل کو اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بازاروں کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر نظر رکھیں، ان کا جائزہ لیا جاتا رہے گار تاجر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: عالمی اداروں کی پاکستان کو بڑی پیشکش
وزیر تجارت نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب میں ضرورت کی تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں، حد سے زیادہ اشیا خریدنے کے چکر میں نہ پڑیں۔ قیمتوں کی نگرانی 24 گھنٹے کی جارہی ہے۔