کورونا سے بچاؤ: بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن

کوئٹہ: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان حکومت نے بھی کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈائون کا نسخہ اپنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں آج سے دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق اس ضمن میں صوبائی حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
حفاظتی اقدامات کے تحت کوئٹہ اور صوبے بھر کسی بھی قسم کی نقل و حرکت اور مذہبی و سماجی سمیت پر پابندی عائد ہے۔
خیال رہے کہ سب سے پہلے سندھ حکومت نے کورونا کیسز کی وجہ سے لاک ڈآئون کا اعلان کیا تھا۔
اب تک پاکستان میں کورونا سے چھ اموات ہوچکی ہیں، جب کہ تصدیق شدہ کی کیسز کی تعداد آٹھ سو سے زاید ہے۔

بلوچستانکورونا