کورونا زدگان ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز، 3590 جاں بحق

اسلام آباد/ کراچی/ لاہور: پاکستان بھر میں نئے کورونا کیسز اور اموات میں کمی آنے لگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہوئے اور 4471 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
آج مسلسل ساتواں روز ہے جس میں کورونا وبا کے نئے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 اور ہلاکتیں 3 ہزار 590 ہوگئی ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 ہزار 628، پنجاب میں 66 ہزار 943، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 997، بلوچستان میں 9 ہزار 475، اسلام آباد میں 10 ہزار 912، آزاد کشمیر میں 845 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 288 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ایک روز میں 30 ہزار 520 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 71 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور ملک بھر کے 810 ہسپتالوں میں کورونا کے 6230 مریض زیر علاج ہیں۔
عالمیی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں ایک ہزار 435 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 821، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔