کرونا وائرس، پاکستان میں فیشن ویک ملتوی

کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان میں بھی 2020 فیشن ویک ملتوی کردیا گیا۔
فیشن پاکستان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے فیشن پاکستان ویک کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں تین روزہ فیشن ایونٹ 9 اپریل سے 11 اپریل کو کراچی میں ہونا تھا۔
فیشن پاکستان کونسل کی چیئرپرسن مہین خان نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کی وجہ سے پاکستان فیشن ویک ملتوی کر رہے اور سال کے آخر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیشن ویک کے انعقاد کے بارے میں بتائیں گے۔