چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز 31 مئی سے ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے سرکاری نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں جیتنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر اور خواتین کے ایونٹ کے لیے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ 4 جون تک جاری رہے گی۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل مقابلے 2 جون کو، سیمی فائنل مقابلے 3 جون کو کھیلے جائیں گے۔۔ جبکہ فائنل مقابلے 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Chief of Air Staff ChampionshipSecretary General PSFSquash in Pakistan