پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ 5 کا میلہ موخر کرنے کے بعد بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز اور براڈ کاسٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 20 سے زیادہ براڈ کاسٹرزعلی الصبح فلائٹس کنفرم ہونے پر چلے گئے تھے جبکہ باقی بچنے والوں کی آج فلائٹ طے ہے۔ پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی اور سکندر رضا واپس جاچکے۔ کراچی کنگز کے غیرملکی کرکٹرز بھی واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے روی بوپارا انگلینڈ جاچکے، معین علی کی آج رات کو جوہانسبرگ کی فلائٹ ہے، عمران طاہر ایک دو روز میں جنوبی افریقا جائیں گے۔ بیرون ملک روانہ ہونے والوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات اور اپنے قیام کو شاندار جب کہ پی ایس ایل میچوں کو یادگار قرار دیا ہے۔