اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: کل پاکستان اور جاپان فائنل میں ٹکرائیں گے

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کل 11 مئی کو مدمقابل ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے 25 جون سے نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔ یہ چیمپئن شپ راولپنڈی میں ہوگی۔
صدر پی ایچ ایف طارق حسین بگٹی کے مطابق سینئر کے ساتھ ہماری فوکس نئے لڑکوں کی تلاش پر بھی ہے اور جونیئر سطح پر اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈکپ کے لیے ہم نے بھرپور پلاننگ کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں ملنے والے ٹیلنٹ کو بہترین کوچنگ کے ساتھ بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ٹورز کرائے جائیں گے۔
طارق حسین بگٹی نے کہا، پاکستان سینئر ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی ہوتو یہ بہت آگے جاسکتے ہیں، پی ایچ ایف کے فنڈز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بطور صدر پی ایچ ایف اس بات کو یقین بنانے کی کوشش کروں گا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز سمیت تمام ایشوز کو حل کرسکوں۔

 

Azlan Shah Hockey TournamentFinal TomorrowPakistan Vs Japan