دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا بحران سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت میں کورونا کی کم تعداد پر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی بزنس مین کا کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر ترقی پذیر ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان ممالک میں کم کیسز کا سبب ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور عوام کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتا ہے۔
بل گیٹس نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔