سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ریکنگ میں نمبر ون بنانا ان کا اصل مقصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس سنٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور اب ہائی پرفارمنس سنٹر میں تبدیل ہو چکی ہے، دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ اور گرانٹ بریڈ برن کی ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کی حیثیت سے تقرری ہوئی ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا فخر کی بات ہے، ماضی کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، خوش قسمت ہوں کہ دوبارہ ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔