لاہور: پی ایس ایل سیزن5 میں اب تک سب سے زیادہ 14وکٹیں لینے والے محمد حسنین نے دنیا کا نمبرون بولر بننے کوہدف بنالیا۔
محمد حسنین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل میں کسی ایک مخصوص بلے باز کو نشانے پر نہیں رکھتا، میں بس کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں لے کر ٹیم کو جتواوُں۔
انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ فاسٹ بولرزکے لیے آسان نہیں، رنز روکنے کے ساتھ آؤٹ کرنے کیلیے مختلف طریقےاستعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد، ہیڈکوچ معین خان، و دیگر آفیشلز بہت رہنمائی کرتے ہیں، سینئرزکی حوصلہ افزائی سے ہی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
19سالہ حسنین نے کہا کہ کہ مستقبل میں جب کبھی بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا چاہوں گا جبکہ آسٹریلیا سے میچ میں اسٹیون اسمتھ اہم ہدف ہوں گے۔
حسنین نے بتایا کہ وقار یونس میرے پسندیدہ بالر ہیں اور میں ان ہی جیسا بالر بننا چاہتا ہوں۔