وہاب ریاض ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند، دورۂ انگلینڈ کے لیے عزائم بلند!

لاہور: وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرجوش ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے کہا، ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے، پی سی بی نے ٹیسٹ کے لیے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہ کرسکا، مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں، میرے لیے وائٹ یا ریڈ بال نہیں ملک کی نمائندگی اہم ہے، اگرچہ گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، فی الحال آسانی نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پروفیشنل کے طور پر چیلنج کے لیے تیار ہوں، نوجوانوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا، کیریئر کے دوران بطور پلیئر اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زیادہ کرکٹ دبئی میں کھیلے جہاں اسپنرز کا کردار اہم رہا، ٹیسٹ میں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے فارمیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اب ضرورت محسوس کی تو تیار ہوگیا، ڈراپ ہونے پر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوان بولرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی کی پوری کوشش کروں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ اہم ہے کہ منیجمنٹ نے اپنے پلان میں شامل رکھا، کارکردگی دکھاؤں گا، تو اگلے سال کنٹریکٹ بھی مل جائے گا، ورلڈکپ 2015 میں کم بیک کیا، محنت کی اور پرفارم کیا، دورہ انگلینڈ میں بھی اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، بچاؤ کے انتظامات پر اعتماد ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں وہاں کورونا وائرس کا کوئی مسئلہ ہوگا، ورلڈکپ سے قبل خواب آیا تھا کہ کھیلوں گا، اس بار پی سی بی کا فون آیا تھا۔