نیپال کا بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج، نیا نقشہ جاری

کھٹمنڈو:بھارت سے سرحدی کشیدگی کے بعد نیپال نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سرحدی علاقے کا نیا نقشہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کی کابینہ نے بھارت کے عزائم کو رد کرتے ہوئے نئے سیاسی نقشے کی توثیق کردی۔ نقشے میں بھارت کے قابض علاقے لیپو لیکھ، کالاپانی اور لیمپیادرا کو نیپال کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نیپالی وزیراعظم کے پی اولی کے دفتر میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نیپالی وزیر لینڈ مینجمنٹ پدما اریال نے نیا سیاسی نقشہ پیش کیا۔
خیال رہے کہ بھارت ایک طویل عرصے سے ان علاقوں کا اپنے نقشے میں شامل کرتا آیا ہے، نیپال کا یہی موقف رہا کہ 1816 کے معاہدے سگؤلی کی خلاف ورزی ہے۔
نیپال کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بھارت کی وزارت دفاع نے حال ہی میں لیپولیکھ سے گزرنے والی چین کی سرحد کے لیے ایک لنک روڈ کا افتتاح کیا۔

بھارتنیپال