کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایک ہفتہ کیلیے پی ایس ایل سے باہر ہوسکتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد پی ایس ایل میں بھی فٹنس مسائل سے دوچار، نسیم شاہ نے پسلیوں کی انجری کے سبب پہلے دونوں میچ بھی نہیں کھیلے تھے۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیے لیکن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں نسیم شاہ کو ایکشن میں نظر آنے سے قبل ایک ہفتہ آرام کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔