مالی سال 2021.22 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے دس فیصد ایڈہاک رلیف کا اعلان کیا ہے. جمع کے روز قومی اسمبلی میں مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کے مطابق یکم جولائی 2021 سے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو دس فیصد ایڈہاک رلیف دیا جائے گا. وفاقی حکومت کے تمام پینشنرز کی پینشن میں بھی دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے. بجٹ دستاویزات کے مطابق اردلی الائونس 1400 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا گیا ہے. گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک ملازمین کے انٹگریٹیڈ الائونس کو 450 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.نئے مالی سال کے بجٹ میں کم آمدن افراد پر مہنگائی کا دباء کم کرنے کے لئے کم سے کم اجرت 20000 روپے ماہانہ کردی گئی ہے.