ملتان: معروف شخصیت مفتی عبدالقوی کو طبیعت ناساز ہونے پر ملتان کے طیب اردوان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وہ پچھلے چند روز سے علیل تھے، تاہم اب اُن کی طبیعت زیادہ بگڑی جس پر ہسپتال داخل ہونا پڑا۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تین دن سے بخار اور سانس لینے میں تکلیف تھی، طیب اردوان ہسپتال میں زیر علاج ہوں، کورونا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آیا۔