مالی سال 20-2019: غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد اضافہ

کراچی: رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 2020 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 20-2019 کے ابتدائی 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 91 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق چین نے سب سے زیادہ 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کہ دوسرے نمبر پر ناروے نے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
جولائی سے مئی کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں 75 کروڑ ڈالر کی گئی۔ دوسرے نمبر مواصلات کے شعبے میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تیل و گیس کے شعبے میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔