کورونا وائرس اور لوک ڈاوُن کے دوران خود کو کس طرح مطمئن اور فاکسڈ رکھا جائے؟ چند اہم پوائنٹس اپنے قارئین کے لیے پیش کرتی ہوں۔ اگر آپ لیڈر یا مینیجر ہیں تو یہ پوائنٹز آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔
۱۔ سب سے پہلے آپ خود کو پرسکون رکھیں، آپ لیڈر ہیں تو آپ کا فالور اس صورتِ حال میں آپ کی طرف دیکھتا ہے اگرآپ پینک ہوں گے تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے۔ آپ خود کو مطمئن اور پرسکون رکھیں اور ان حالات کو کس طرح سے یوٹیلائیز کرنا ہے اس پر دیہان دیں۔
۲۔ پرُ اعتماد رہیے۔ حالات جیسے بھی ہوں اگر انسان اندر سے پُر اعتماد ہے تو وہ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر حکمتِ عملی مرتب کر سکتا ہے۔ اگر آپ لیڈر یا کسی فرم میں مینیجر ہیں تو ان حالات میں پُر اعتمادی آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ اپنے ماتحتوں اور کمپنی کے دیگر معاملات کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرسکتے ہیں۔
۳۔ آپ کمپنی کے مختلف عہدیداروں اور ورکروں سے رابطے قائم رکھیں، گھر بیٹھے وہ سارے کام کرنے اور کروانے کی کوشش کریںں جو آپ دفتر میں بیٹھ کر کرتے یا کرواتے ہیں ان حالات میں خاموش رہ کر گھر بیٹھ جانا آپ اور آپ کی کمپنی دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ لوگوں سے رابطے میں رہیں اور کب کس سے کیا بات کرنی ہے اُس کا بھی خیال رکھیں، بغیر رابطے قائم رکھے آپ حالات سے مکمل طور پر بے خبر رہیں گے جو کہ ایک اچھے لیڈر کی پہچان نہیں ہوتی۔
۴۔ ان حالات میں خود پر ساری ذمہ داری لینا دانش مندی نہیں آپ اپنے کام کو تقسیم کرلیں، اپنے ماتحتوں کو ذمہ داری دیں اور انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ اس قابل ہیں کہ یہ کام آپ ہی کر سکتے ہیں۔ ان پر اعتماد کے نتیجے میں وہ بڑھ چڑھ کر کام کریں گے اور آپ کے کام کا بوجھ ہلکا ہوگا۔
۵۔ حقیقی لیڈرشپ وہ ہوتی ہیں جب آپ پریشان ہوں اور اپنے اعصاب پر قابو رکھنے کا ہنر جانتے ہوں۔ آپ ان حالات میں اپنے ماتحتوں کے ساتھ شفقت کا رویہ اختیار کریں کیونکہ جتنے آپ پریشان ہوں گے ان حالات میں یقینا وہ بھی پریشان ہوں گے۔ جب آپ اُن کا خیال رکھیں گے، اُنہیں اس بات کا یقین دلائیں گے کہ یہ وقت گزر جائے گا تو وہ ان حالات کے باوجود بھی پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔