کراچی:شنیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی(نادرا) نے پیر 4 اپریل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈجی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قراردیا گیا ہے میرعجم درانی کا کہنا تھا کہ نائیکوپ اور پی او سی کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کریں۔ ستمبر 2019سے30 جون 2020تک زائد المعیاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جاچکی ہے،ڈی جی نادرانے کہا کہ شناختی کارڈز کی وصولی کیلئے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں،4 مئی کو دفتر فعال ہونے پر نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔ عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کا بائیو میٹرک یا ترمیم وتنسیخ کے لیےدفتر آنا ضروری ہو۔