سمندر میں ڈوبنے والے ہاتھیوں کی جانیں کیسے بچیں؟

جنگی ہاتھی نہ صرف خشکی پر چلنے اور دوڑنے کا سیلقہ جانتے ہیں بلکہ دریہ یا ندی میں بہ آسانی تیراکی بھی کرسکتے ہیں لیکن ایسے دو ہاتھی منظر عام پر آئے جو گہرے سمندر میں اپنا توازن کھو بیٹھے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہر نسل کے ہاتھی اپنے چاروں پاؤں کی مدد سے بھرپور تیراکی کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن گہرے سمندری کی تیز رفتار لہروں کا مقابلہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

عمومی طور پر ہاتھی ندی یا دریا میں نہاتے پائے گئے لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ دو ہاتھی نہاتے ہوئے سمندر کی گہری تہہ تک جاپہنچے جہاں ان کی جانیں ریسکیو عملے نے بچائی۔

ریسکیو عملہ کشتیوں کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچا اور ہاتھیوں کو رسیوں کی مدد سے کم سطح پانی تک دھکیلنے کی کوشش کی اس طرح دونوں ہاتھی آہستہ آہستہ ساحل تک پہنچ گئے اور جنگل کی طرف ہولیے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلی حیات کے افسر پروین کسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جو بعد ازاں یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر دیکھی گئی۔

پروین کسوان جنگلی حیات سے متعلق اس طرح کی انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔