اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریلیف پیکج سےملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے معاشی حقائق اور درپیش مسائل کےپیش نظرعوام کے لیے انتہائی بہترین پیکج دیاگیا، مزدور طبقے کے لیے200اور غریب افراد کے لیے150 ارب رکھےگئے۔فردوس عاشق نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان کی 100 ارب کا فوری ریفنڈ دینے سے مدد ہوگی ، پیکج سےملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، چھوٹی بڑی صنعتوں اورزراعت کے لیے 100 ارب سےپیداواری صلاحیت بڑھےگی۔ ساتھ ہی ساتھ معاون خصوصی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب سےسستی اور معیاری اشیاکی فراہمی یقینی ہو گی، لاک ڈاؤن صورتحال میں100 ارب اورگندم خریداری کے لیے 280 ارب رکھے ، پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیے گئےہیں۔