آج پی ٹی آئی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 7294.9 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا، حکومتی دعوی ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
موجودہ بجٹ میں قومی شاہراہوں کے لیے 118 ارب رکھے گئے ہیں، جب کہ پاکستان ریلوے کے لیے 40 ارب روپے، تعلیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت نے شعبہ صحت کے لیے 20 ارب اور توانائی کے لیے 80 ارب رکھے ہیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنی تقریر میں بتایا کہ خوراک و زراعت کے لیے 12 ارب، موسمیاتی تبدیلی کے لیے 6 ارب روپے، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں؟
کورونا وائرس کے تدارک کے لئے 12 سو ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔