دہلی:بھارت کے نجنی ہسپتال میں لاک ڈاؤن کے باعث بھوکے بندر کورونا مریضوں سے لیے گئےخون کے نمونے لے کر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہلی میں واقع میرٹھ میڈیکل کالج پر بندروں کے جھرمت نے حملہ کردیا اور لیب اسسٹنٹ کو زخمی کرکے وہاں سے کورونا مریضوں سے لیے گئےخون کے نمونے لے کر فرار ہوگئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے خون کے نمونے دوبارہ سے لیے جائیں گے۔حالیہ برسوں میں ملک کے شہری علاقوں میں بندروں کا راج رہا ہے، لیکن پچھلے دو ماہ کے دوران لاک ڈاٶن کے بعد سڑکوں سے لوگوں کے غائب ہونے کے باعث بندروں کو آزاد گھومنے پھرنے کا حوصلہ ملا ہے اور وہ بلا خوف و خطر کہیں پر بھی حملہ آور ہوجاتے ہیں۔بندروں کے گروپ نے لوگوں کی جانب سے دی جانے والی خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے خود سے خوراک حاصل کرنے کی جدوجہد تیز کردی ہے۔بھارتی حکام نے کورونا وبا کے دوران بندروں کو کھانا نہ کھلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے کورونا وائرس انسانوں سے بندروں میں منتقل ہوسکتا ہے