واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے آئندہ 30 دنوں میں بہتری کے لیے اہم اقدامات نہ کیے تو ادارے کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر روک دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کے باعث کورونا وائرس پھیلا اور پوری دنیا اس کی قیمت ادا کررہی ہے لہذا اب ایک ہی راستہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنے آپ کو چین کے تسلط سے آزاد کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اصلاحات کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رابطہ میں ہے لہذا اب اس پر عمل تیزی سے ہونا چاہیے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کرسکتے۔