اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے نجی اسکولوں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج جسٹس عامر فاروق نے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دو ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کے حالات کا تقاضا تھا کہ نجی اسکول خود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، غیر معمولی حالات ہیں اگر نجی اسکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی۔