اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔
بی سی سی آئ کے صدر اور سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے کہا تھا کہ رواں سال شیڈول ایشیا کپ کا انعقاددبئی میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ان کی بات کومسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
رواں سال ستمبر میں ہونے والےایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس ہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان آنے پر آمادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایوینٹ کے انعقاد کے امکانات کم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، ہم اس بات کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں گے، حتمی فیصلہ تمام ایشیائی ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، ہمارے پاس آپشنز موجود ہیں۔