اسلام آباد: وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں عمران خان کرونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہی دیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں خطاب کی ریکارڈنگ کےانتظامات شروع کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی وزیراعظم کا خطاب نشر کرے گا، خطاب میں وزیراعظم کورونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خطاب میں وزیراعظم قوم سے احتیاطی تدابیر پر بات کریں گے اور عوام کو موجودہ صورت حال سے بھی آگاہ کریں گے۔