کورونا عفریت، لاڑکانہ میں لوکل ٹرانسمیشن کیسز میں اضافہ، مزید 4 محلے سیل

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمیشن کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کردیے گئے، شہر میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔
لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں۔