کراچی میں ہیٹ ویو کا پہلا دن، پارہ 41 تک پہنچ سکتا ہے

کراچی: عروس البلاد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔