کراچی: ڈالر کی قیمت 3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔