کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر مریضوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق مریض کو زبردستی ہسپتال یا آئیسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو زبردستی ہسپتال یا آئیسولیشن سینٹر منتقل کیا جاتا ہے اس طرح کا عمل سے مریض اور ان کے گھروالوں کے لیے بہت سے حالات میں تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔
ہسپتال یا آئیسولیشن سینٹر جانا مریض کی صوابدید پر ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ مریض کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ گھر پر آئیسولیشن میں رہنے کے لیے طے کردہ ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل درآمد کریں گی۔ عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔