لاک ڈاؤن، نوجوانوں کو وزیراعظم کا مفید مشورہ

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو وزیراعظم نے کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہ کی داستان درج ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔