قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ میں کورونا کی شدید علامات

لاہور:قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو کورونا کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں،محمد حفیظ 13 مرتبہ ٹیلی کانفرنس میں کھانستے رہے۔صحافی نے محمد حٖفیظ سے سوال کیا کہ خیریت ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ معمول کی کھانسی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا۔
لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کروائے تھے، محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے نجی اسپتال سے دوبارہ کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس میں اُن کی رپورٹ منفی آئی، محمد حفیظ نے گزشتہ دوپہر ٹیسٹ کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی

mohammad hafeez