کراچی
صدر اے این پی سندھ کے صدر سابق سینیٹر شاہی سید نے قومی عوامی تحريک سربراھ اياز لطيف پليجو سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے اس حوالے سے کہا
پاکستان کی ترقی کے ليے پورٹ سٹی، سندھ کے دل کراچی میں امن لازمی ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ
سندھیوں اور پختونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہیں ہونے دينگے.
سندھ میں امن اور بھائی چارہ ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ
سندھ دھرتی سندھیوں کی ہے. پختون محنت مزدوری کرکے زندگی گزار رہے ہیں.ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ
سندھی ، پختون ، پنجابی ، بلوچ ، اردو بولنے والے سب بھائی ہیں۔ ایاز پلیجو نے کہا
حکومت سندھيوں اور پختونوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر گرفتار کرے.
افغان پناہ گزینوں کی سندھ میں آمد امن و امان متاثر کرے گی۔ شاہی سید نے کہا
باچا خان، رسول بخش پليجو، جي ايم سيد، ولی خان ہمارے مشترکہ ہیروز ہيں.
کراچی میں مکمل امن کے لیے غیر قانونی اسلحہ ضبط کيا جائے۔
سندھ کے باسی نفرت پھیلانے والے عناصر کی سازشوں میں نہ آئيں.ایاز پلیجو نے کہا کہ
کراچی کے سندھی محنت کشوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ دونوں نے کہا کہ
سندھیوں اور پختونوں سے اپیل ہے کہ اپنی دوستی اور بھائی چارہ قائم رکھیں. دوسری جانب اے این پی سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں بسنے والے لوگوں میں بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔