ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی،آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی، 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 622 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 07 ڈالر کمی کے بعد 1861 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 160.62 روپے پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے سے 40534 پر بند ہوا، 8 ارب روپے مالیت کے 15.81 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔