کراچی:کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت باہر نکلنے پر گرفتاری کا فیصلہ، شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنےکیلئےسٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی گئی
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ، جس کے بعد شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے۔ شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔