سعید غنی کا کراچی کے مضافاتی علاقے میں قائم کئے جانے والے قرنطینہ سینٹر کا دورہ

کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کے مضافاتی علاقے میں قائم کئے جانے والے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ مذکورہ قرنطینہ سینٹر میں 6000 سے زائد بیڈ لگائیں گئے ہیں جہاں قرنطینہ کے لئے مریضوں کو رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے ہی کراچی میں شہر سے باہر دو مقامات پر کرونا سے متاثرہ مریضوں کو رکھنے کے لیے اسپتال بھی قائم کئے ہیں
مزید پڑھیے : سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 181 ہوگئی

.یہ قرنطینہ سینٹر بھی ناردن بائی پاس کے پاس بنایا گیا ہے، اور یہاں پر پانی، بجلی، اسٹینڈ بائی جنریٹرز سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جن کورونا وائرس کا شک پایہ جائے گا.کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ملیر مذکورہ قرنطینہ کیمپ کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں گے.

سعید غنیقرنطینہ سینٹرکورونا