سعید اجمل نے رانا نوید کے الزامات مسترد کردیے

لاہور: سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کو غلط قرار دے دیا، سابق پیسر نے کہا تھا کہ کھلاڑی یونس خان کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے۔
اس لیے 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں اس سیریز میں خود بھی ٹیم کا حصہ تھا، تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے پورا زور لگایا۔
نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، بہرحال یونس خان جارح مزاج کپتان تھے، جنوبی افریقا سے سیریز کے بعد کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ان کے رویے کی شکایت کی تھی، مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا کہ کسی ایک کھلاڑی نے بھی جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔