لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے سرفراز احمد اور فواد عالم کو گرین سگنل مل گیا، مصباح الحق نے تصدیق کردی کہ وکٹ کیپر بیٹسمین انگلینڈ ٹور کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، متبادل پلیئرز کا آپشن نہ ہونے کے باعث دو وکٹ کیپرز کو دورے پر لے جائیں گے۔
ٹیسٹ قائد اظہر علی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے محرومی کے باوجود فواد عالم ٹیسٹ ٹیم کی پلاننگ میں بدستور شامل رہیں گے، وہ ثابت قدم بیٹسمین اور نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین مثال ہیں۔
امید واثق ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ایک بار پھر قومی ٹیم نمائندگی کا موقع ملے گا۔