اسلام آباد: فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ حریم فاروق (جو اِن دنوں کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ ہیں) کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران وہ پرانے فوٹو شوٹ دیکھ کر ہی گزارا کر رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے کام کو بہت یاد کرتی ہیں۔ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ یہ اللّہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے، بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے۔