ایم این اے گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمیشہ سے پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق بگٹی قبیلے کے سردار گہرام بگٹی نے بھارتی میجر گوروآریا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری رگوں میں خون کے مانند دوڑتا ہے۔
ایم پی اے گہرام بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارت کے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرت مند بلوچ اپنے وطن پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستان کا خون ہمارے خون میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان سے اور پاکستان بلوچستان سے ہے، بگٹی قوم کشمیر کا بھی حساب لے گی۔
انھوں نے چیلنج کیا کہ بلوچستان اور پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا کرنے والوں کے ساتھ انھیں لائیو مدعو کیا جائے، وہ دنیا بھر میں کرائے کے غداروں کا چہرہ عیاں کردیں گے۔