کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود عالمی کاروبار کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں395پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امریکی خام تیل کے سودے 42ڈالر42سینٹس فی بیرل پر ٹرید کررہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44ڈالر41سینٹس فی بیرل پر آگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1935ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔