کملہ ہیرس کا نائب صدر بننا امریکا کیلیے شرمندگی کا باعث ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کملہ ہیرس پر سخت تنقید کی ہے۔

ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کی انتخابات میں کامیابی امریکا کی تباہی کے مترادف ہوگی کیونکہ ان کے اتحادی انتہائی خطرناک عناصر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹکس کو گدھوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے نامزدگی کیلئے ہمارے علاقوں کو تباہ کردیا۔انہوں نے کملہ ہیرس کی جگہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو بہترین نائب صدارتی امیدوار قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کملہ ہیرس کو پسند نہیں کرتے، کملہ پہلی خاتون نائب صدر نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔