صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاون خصوصی کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق دعوے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس حقیقی تھیں اور پنجاب حکومت کی نگرانی میں بنیں۔ رپورٹس تیار کرنے والے ڈاکٹرز پر اعتماد ہے اور وہ نواز شریف کی رپورٹس پر آج بھی قائم ہیں۔

واضح ریے کہ وفاقی حکومت نے شریف برادران کو لندن سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شریف برادران طبی بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہو رہے تھے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔