زندہ مچھلی ماہی گیر کے حلق میں پھنس گئی!

قاہرہ: مصر میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا، جہاں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک ماہی گیر کے حلق میں زندہ مچھلی پھنس گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں 40 سالہ ماہی گیر ایک زندہ مچھلی منہ میں دبا کر دوسری مچھلی پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران وہ زندہ مچھلی اس کے حلق میں جا پھنسی۔
ایسے میں ماہی گیر کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے حلق میں پھنسی ہوئی مچھلی کو نکال کر اس کی جان بچالی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب انہوں نے ماہی گیر کے حلق سے مچھلی نکالی تو وہ اس وقت بھی زندہ حالت میں موجود تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق ماہی گیر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

Fisherman